ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے مذاکرات کے دعوؤں کی تردید کردی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کا حصہ نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات ایران تک پہنچائے گئے، ایران کو بھیجی گئی امریکی تجاویز زیادہ تر غیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے متجاوز تھیں، تاہم ایران نے علاقائی ممالک کی امن کی کوشش کو خوش آئند قرار دیا۔
اسماعیل بقائی نے صورتِ حال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایرانی شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے، معاملات میں دور اندیشی کا مظاہرہ کیا جائے۔