خلیج تعاون کونسل کا ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں خطے میں اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورچوئل اجلاس میں روس نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں جنگ کے عالمی اور خطے پر اثرات اور انسانی بحران کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
وزراء نے اہم انفرااسٹرکچر پر حملوں اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا، تمام حملوں اور جنگ کے منفی اثرات کی شدید مذمت کی۔
خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔