کراچی (رفیق مانگٹ) 13ارب روپے کی شرط،یا امریکہ ایران میں قدم رکھے گا؟ سوشل میڈیا تجزیاتی رپورٹ نے سوال اٹھا دیے، پیشگوئی مارکیٹوں میں ہلچل، امریکی فوج کے ایران میں داخلے پر ریکارڈ جوا، ایران پر امریکی حملے کا امکان دو تہائی تک پہنچ گیا، گزشتہ حملے کی درست پیشگوئی کے بعد 38 اکاؤنٹس دوبارہ سرگرم، سینیٹرکرس مرفی نے جنگ پر شرط لگانے کیخلاف ‘بیٹس آف ایکٹ’ پیش کردیا، کشیدگی کاروبار، تصادم پر اربوں کی بیٹنگ، سوشل میڈیا پر ایک تجزیاتی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیشگوئی مارکیٹوں میں لاکھوں ڈالر اس بات پر لگائے جا رہے ہیں کہ امریکہ جلد ایران میں زمینی کارروائی کرے گا۔ پوسٹ کے مطابق تمام اشارے ایران کے اہم تیل مرکز، جزیرۂ خارگ کی طرف جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق پیشگوئی مارکیٹ پولی مارکیٹ میں اب تک 13 ارب روپے(46.88 ملین ڈالر) سے زیادہ کی شرط لگ چکی ہے کہ امریکی فوج 30 اپریل تک ایران میں داخل ہو سکتی ہے۔