پاسدارانِ انقلاب ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے خطے میں امریکا کے 5 فوجی اڈوں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ڈرون تنصیبات اور مختلف مقامات پر موجود امریکا اور اسرائیل کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ستاسی ویں لہر میں امریکا اور اسرائیل کے پائلٹوں کی کمیں گاہوں اور ہتھیاروں کے گودام بھی نشانہ بنائے گئے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے وسط، جنوب اور شمال میں خلیج حیفہ، کیریت شمونہ، تل ابیب، بائیر شیوا، دیمونا، الخرج، جُفیر، وکٹوریا اور دیگر مقامات پر اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کویت میں ڈی سیلینیشن پلانٹ پرحملہ کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔
بیان میں مغربی ایشیا کے ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے عدم استحکام، افراتفری اور تباہی پھیلانے والے اقدامات سے چوکنا رہیں۔