• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کرنا ہے تو فوجی کارروائیاں کیوں جاری ہیں؟ امیری مقدم

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران سے مذاکرات کی امریکی خواہش پر سوالات اٹھا دیے، کہا اگر مذاکرات کی نیت ہے تو خطے میں فوجی کارروائیاں کیوں جاری ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کیا مذاکرات کا نیا موقع دوبارہ حملے کی تیاری کے لیے وقفہ ہے؟ 

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران پرانا فارمولا‘حملہ، جنگ بندی، مذاکرات، پھر حملہ مزید قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی یقین دہانی ہے یہ سلسلہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا؟ کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ عالمی برادری غور کرے کہ بار بار وعدہ خلافی کون کر رہا ہے؟ آخر کیوں معاہدے ٹوٹتے ہیں؟ کیا یہ حکمت عملی ہے یا اعتماد کا بحران؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید