• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی جانب سے رات تہران پر شدید حملے کیے گئے، سرکاری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، ایران اور حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر جوابی حملے کیے، تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

خطرے کے سائرن سن کر بنکرز کی طرف دوڑنے والے6 اسرائیلی آباد کار بھگدڑ میں زخمی ہوگئے، بنکرز کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں اے 10 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو دُگنا کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی 24 گھنٹوں میں مزید 48 اسرائیلی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، لبنان میں 2 مارچ سے اب تک 10 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 309 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید