ایران نے متحدہ عرب امارات میں 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں خفیہ مقام پر جاری امریکی فوجیوں کی میٹنگ کا مقام ہدف بنایا۔
ترجمان ایرانی فوج کے مطابق حملے میں 37 امریکی فوجی مارے گئے، اسرائیلی حکومت کے تیل بردار ٹینکر ایکوآ ون Aqua1 کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق خلیج فارس میں نشانہ بنائے گئے اس اسرائیلی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔