• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یاسر خان— تصویر بشکریہ جیو نیوز
یاسر خان— تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈیز کے یاسر خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے بعد میں نے سابق کپتان محمد رضوان سے بیٹنگ کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے مجھے اپنے پاس بلا لیا۔

یاسر خان کے مطابق محمد رضوان کے پاس ایک سال گزارا، انہوں نے میرے ساتھ کام کیا جس کا فائدہ ہو رہا ہے، میں 1 سال محمد رضوان کے گھر پشاور میں رہا، 2 سیشنز میں 3 سے 4 گھنٹے بیٹنگ کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میرا فرسٹ کلاس اچھا گیا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس ہوئی، اب پی ایس ایل پر فوکس ہے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد رضوان نے جس طرح مجھ پر کام کیا اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔

پشاور زلمی کے خلاف 46 گیندوں پر 83 رنز بنانے والے جارح مزاج بیٹر یاسر خان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے اچھا کرے، میں بھی چاہتا ہوں کہ ٹیم کو چیمپئن بنواؤں۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں میری بہت اچھی پرفارمنسز ہیں، ٹھیک ہے میں قومی ٹیم میں نہیں آ سکا، یہ قسمت کی بات ہے، ابھی میرا ٹائم نہیں آیا، جب ٹائم آئے گا تو اللّٰہ خود راستہ بنا دے گا۔

یاسر خان نے کہا کہ ذہن میں آتا ہے کہ تیزی سے موقع کیوں نہیں ملا لیکن یہ یقین بھی ہونا چاہیے کہ قسمت میں جو لکھا ہے وہی ہو گا، جب میرے نصیب میں ہو گا اللّٰہ خود لوگوں کے دلوں میں ڈالے گا۔

یاسر خان نے کہا کہ راولپنڈیز میں سینئر اور جونیئرز مل کر ایک دوسرے کو مل کر سپورٹ کرتے ہیں اور ٹیم کا ماحول بہت اچھا بن چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جوں جوں میچز ہو رہے ہیں پِچز سِلو بھی ہو رہی ہیں، ہم نے بھی اب اسی طرح بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید