• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فضائی کارروائی میں حزب اللّٰہ کے 15 ارکان شہید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک حملے کے بعد حزب اللّٰہ کے 15 ارکان کو شہید کر دیا۔

فوجی ترجمان آویچی ادرائی کے مطابق اسرائیل کی 146 ویں ڈویژن نے اس گروپ کی شناخت کی اور انہیں فضائی کارروائی کے ذریعے ہلاک کیا گیا، جو مبینہ طور پر اسرائیل کی طرف اینٹی ٹینک میزائل داغنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد متعدد ہتھیار، بشمول رائفلیں اور دستی بم ضبط کیے گئے ہیں۔ 

حزب اللّٰہ نے فی الحال اس حملے یا ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید