• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: اندرون و بیرون شہر ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد راولپنڈی میں بین الصوبائی، بین الاضلاعی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

ٹرانسپورٹرز نے مسافروں سے نئے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے اور  راولپنڈی سے  لاہور کا کرایہ 2480 سے بڑھا کر 3100 روپے کر دیا۔ جبکہ راولپنڈی سے اوکاڑہ کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھا کر 3750 روپےکر دیا گیا۔ 

اسی طرح راولپنڈی سے بہاولنگر کا کرایہ 3000 سے بڑھ کر 4200 روپے، راولپنڈی سے پشاورکا کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1300 کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ 8 ہزار 950 سے 10ہزار 450 کر دیا گیا۔ 

راولپنڈی سے ڈی آئی خان کا کرایہ 3200 سے بڑھا کر 4000 روپے ہوگیا۔ جبکہ راولپنڈی سے گجرات کا کرایہ 750 سے 1100 روپے، راولپنڈی سے چکوال کا کرایہ 550 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا۔ 

راولپنڈی سے گوجرانوالہ کا کرایہ 1150 سے 1500 روپے، راولپنڈی سے سیالکوٹ کا کرایہ 1400 سے 1900 روپے کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

اسکول وین کے مالکان نے بھی کرایہ بڑھا دیا

راولپنڈی میں اسکول وین کے مالکان نے بھی کرایہ بڑھا دیا۔ اسکول وینز مالکان وین کے مطابق کرایوں میں ماہانہ 1 ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔ اسکول وینز مالکان کے مطابق پیٹرول کی قیمت کے مطابق 2 ہزار سے 2500 روپے اضافہ بنتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید