مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی معیشت پر امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چوتھی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 4 فیصد کے قریب رہنے کے آثار ہیں۔
امریکی جریدہ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں شرح نمو 1.73فیصد تھی، پاکستان کی معیشت کے جزوی طور پر بحالی کے آثار ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کمزور ہے اور آئی ایم ایف پر انحصار برقرار ہے۔
امریکی جریدہ کے مطابق مارچ میں مہنگائی 7 فیصد سے زائد رہی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نمایاں ہیں، پاکستانی برآمدات 11 مہینوں کی کم ترین سطح پر ہیں۔
امریکی جریدہ کے مطابق توانائی کی لاگت نے تجارتی کارکردگی کو منفی طور پر متاثر کیا ہے، سبسڈی پر اخراجات بڑھنے سے حکومتی خزانے پردباؤ میں اضافہ ہوا۔
امریکی جریدہ کے مطابق پاکستان میں زرعی و صنعتی شعبے سست روی کا شکار رہے، تاہم خدمات کے شعبے میں بہتری آئی۔