راولپنڈی میں راستے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آیا ہے۔
خاتون اپنے بھائی کے ساتھ والدہ کی عیادت کے لیے جا رہی تھی کہ ملزم کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے جائے وقوع سے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملزم نے گزشتہ رات راستے کے تنازع پر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کیا تھا۔