• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےخطے کے ملکوں کو دو طرفہ مذاکرات کی دعوت دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خطے کے ملکوں کو دو طرفہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ پڑوسی ملکوں سے دو طرفہ سفارتکاری کے لیے تیار ہیں، ایران ثابت کرچکا ہے کہ وہ جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اپنے دفاع کا اہل ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران خطے میں صرف امریکی فوجی اڈوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، خطے کی سلامتی کو یقینی بنانا خطے کے ملکوں کے مفاد میں ہے۔

اسپیکر پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ خطے کا استحکام ایران کی ترجیح ہے، خطے کے ممالک غیر ملکی مداخلت کے بغیر باہمی اور کثیر جہتی دفاعی سمجھوتوں کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں، خطے کی سیکیورٹی امریکا اور اسرائیل کی شمولیت کے بغیر ممکن بنانی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید