ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےخبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری پاور پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تو یہ نہ صرف ایران بلکہ جی سی سی ممالک میں بھی زندگی کاخاتمہ کر دے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ کیا آپ کو یوکرینی زاپوریزازیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا کا غم و غصہ یاد ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اسرائیل ایرانی بوشہر پاور پلانٹ پر اب تک 4 مرتبہ بمباری کر چکے ہیں، تابکاری کا اخراج، ایران کے ساتھ جی سی سی ممالک میں بھی زندگی کا خاتمہ کردے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے بھی امریکا اسرائیل کے اصل مقاصد کی نشاندہی کرتے ہیں۔