ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں صہیونی ریاست سے تعلق رکھنے والے جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ڈرون حملے کے بعد اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہاز پر آگ لگ گئی، صہیونی حکومت سے تعلق رکھنے والا جہاز ایم ایس سی ایشیکا ہے۔
دوسری جانب ایران نے اشیائے ضروریہ کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے ایرانی بندرگاہوں تک آنے کی اجازت دے دی۔
ایرانی خبر ایجنسی نے حکومت کے ہدایت نامے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اشیائے ضروریہ لانے والے جہازوں اور اشیائے ضروریہ کے جو جہاز ابھی خلیج عمان میں موجود ہیں ان سب کو ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کی ہدایات کے مطابق ایرانی بندرگاہوں تک اشیائے ضروریہ لانے والے جہازوں کو آبنائے ہرمز کے لیے بنائے گئے پروٹوکول پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔