ایران کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضایی نے امریکی جرنیلوں کے بجائے صدر ٹرمپ کو ہی برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق محسن رضایی کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ ان کا یہ دعویٰ کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا، ہمیشہ کی طرح ایک جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ امریکی فوجی کمانڈروں کے بجائے خود ٹرمپ کو ہی برطرف کر دیا جاتا۔
محسن رضایی نے مزید کہا کہ ہم اس جنگ کے لیے برسوں سے تیار رہے ہیں اور سرپرائزز ابھی جاری ہیں۔