• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ایران کے میرائل و ڈرون حملوں میں ہونے والے نقصان کی تصدیق کردی

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

ایران نے دشمن ریاست کے مختلف علاقوں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز حملے کیے ہیں اسرائیل نے نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن صادق کی 94ویں لہر کے دوران اسرائیل کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں میں واقع مختلف فوجی و صنعتی مراکز، کمانڈرز کے ٹھکانے اور فوجی یونٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں میں سالڈ اور لیکوئڈ فیول بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جن میں خرمشہر  خیبر شکن  اور عماد  میزائل شامل ہیں، جو گائیڈڈ وارہیڈز اور متعدد پروجیکٹائلز سے لیس تھے، جبکہ تباہ کن ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے اپنے وسطی علاقے میں ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو سروسز کے مطابق ایران کے حالیہ بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں کلسٹر بموں کی وجہ سے مختلف مقامات پر نقصان ہوا ہے، جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید