• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کا الزام، مزید 1 گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے الزام میں مزید 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 3 گرفتار نوجوان ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ کے جج نے 2 نوجوانوں کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ تیسرے گرفتار کی عمر 17 سال ہونے پر اسے یوتھ ڈیٹینشن سینٹر بھیجا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم اپریل کو کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تینوں افراد کو اب 24 اپریل کو اولڈ بیلی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی لندن میں ایمبولینسوں کو آگ لگانے کا واقعہ 23 مارچ کو پیش آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید