• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر جنگ پر خواتین اور سیاہ فام افسران کی ترقیاں روکنے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ پر درجن سے زائد خواتین اور سیاہ فام سینئر فوجی افسران کی ترقیاں روکنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خدشہ ہے امریکی وزیر جنگ نے کچھ فوجی افسران کو نسلی، صنفی یا بائیڈن انتظامیہ سے وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا اور جنرل یا ایڈمرل کے عہدے پر ان کی ترقیاں روکیں یا ان میں تاخیر کی۔

ایک امریکی عہدیداروں کے مطابق برطرف چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی نے نکالے جانے سے پہلے پیٹ ہیگستھ سے ملاقات کی درخواست کی تھی تاکہ خواتین اور سیاہ فام فوجی افسران کی ترقیاں روکنے پر بات کی جا سکے، لیکن وزیر جنگ نے ان سے ملاقات سے انکار کر دیا۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق فوج کی ایسی کوئی بھی شاخ نہیں جو پیٹ ہیگستھ کی مداخلت سے محفوظ رہی ہو۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے خبر کی اشاعت کے بعد اسے فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر گمنام ذرائع اور فیک نیوز پر مشتمل ہے، جو یہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید