• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے الزام لگایا کہ اسٹیل بنانے کی تنصیبات ہتھیار بنانے کے بنیادی مواد کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کر دی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، حملوں کے لیے امریکا سے گرین سگنل ملنے کے منتظر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید