عراقی مزاحمتی گروہوں نے خطے میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق مزاحمتی گروہوں نے کویت، اردن اور شام میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر کتائب حزب اللّٰہ عراق کے سیکریٹری جنرل نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں۔
کتائب حزب اللّٰہ کے رہنما ابو حسین الحمیداوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی گئی تو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کی صورت میں معافی ممکن نہیں۔