ابوظبی میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے غیر ملکی شہری زخمی ہو گیا۔
ابوظبی میڈیا آفس کے مطابق ملبہ گرنے سے شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ ابوظبی کے مصفح انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا۔
زخمی ہونے والے شخص کا تعلق افریقی ملک گھانا سے ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ گھنٹوں میں 2 ڈرون حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔