ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
اسرائیل کے وزیرِ دفاع دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دارالحکومت تہران میں ایک کارروائی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی کو شہید کر دیا ہے۔
ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی ایک امریکی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے تحت آج پیر کو جاری ہونے والے پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق مجید خادمی گزشتہ تقریباً 5 دہائیوں سے ایران کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نظام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے انتظامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔