• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 24 گھنٹوں میں دوسری ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب پر حملہ


فوٹو: ترک میڈیا
فوٹو: ترک میڈیا 

جنگ بندی اور مذاکرات کی باتوں کے دوران ایران کے پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حملہ کیا گیا، جنوبی پارس کے علاقے’عسلویہ‘  میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ کے قریب دھماکے سنے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کمپلیکس میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایران میں 24 گھنٹوں میں دوسری ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب پر حملہ کیا گیا ہے۔ 

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں پارس پیٹروکیمیکل کمپنی متاثر نہیں ہوئی۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران میں پیٹروکیمیکل کی سب سے بڑی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، حملے سے وہاں 85 فیصد برآمدات رک گئی ہیں۔

 اس سےپہلے بھی جب پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا تو امریکی صدر ٹرمپ نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہاتھاکہ اسرائیل نے ’غصّے میں‘ آ کر گیس فیلڈ پر شدید حملہ کردیا۔ اسرائیل کو دوبارہ وہاں حملہ نہ کرنے کا کہہ دیا ہے، نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ ٹرمپ کی درخواست پر وہ فی الحال ایران کی گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کریں گے۔

دوسری جانب تل ابیب میں اسرائیل کے مرکز میں متعدد علاقے دھماکوں سے لرز اُٹھے، اسرائیل میڈیا کے مطابق اسرائیل پر گزشتہ رات سے لبنان اور ایران سے متواتر حملے کیے گئے۔

مختلف سمتوں سے ہوئے حملوں کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام ناکام ہو رہا ہے، اسرائیل کو انٹرسیپٹر لوڈ کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید