• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور علی چیمہ کو عوامی خدمت پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، عامر سلطان

سرگودھا(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے 35جنوبی میں منعقدہ فضیلت خدمت انسانیت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنیوالے امر ہوجاتے ہیں ایسے لوگ ہمیشہ دوسروں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور ان کی یادیں بھلائی نہیں جاسکتیں۔میرے والدچوہدری انور علی چیمہ بھی ایسی ہی شخصیت تھے جنہیں لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وہ عوامی خدمت ‘ علاقائی تعمیر و ترقی اور بھلائی کے کاموں کی وجہ سے امر ہوگئے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اور ان کے انتقال کے بعد ہزاروں افراد کا روزانہ ان کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ چوہدری انور علی چیمہ نے دنیا میں بھی کامیاب زندگی گزاری اور ابدی زندگی میں بھی کامیاب ہونگے۔قاری احمد حسن چشتی‘مولانا قمر ظہور ترابی ‘مولانا نثار احمداورقاری عبداللطیف نےبھی خطاب کیا۔
تازہ ترین