• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر رات گئے امریکا و اسرائیل کے حملے، 15 افراد شہید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 ایران کے مختلف علاقوں میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے مشرقی شہر پردیس میں عمارتوں کے ملبے سے 6 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے مغربی علاقے شہریار میں 1 رہائشی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 9 افراد جان سے گئے۔

ادھر عراق کے صوبے الانبار میں ایران کی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے 45 ویں بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملے میں 1 رکن شہید ہو گیا، جسے گروپ نے امریکی صہیونی کارروائی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے مزید جنگجوؤں کو شہید کیا گیا ہے، تاہم مقام کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شہید ہونے والے افراد اینٹی ٹینک میزائل یونٹ سے تعلق رکھتے تھے اور ایک مسجد میں موجود تھے۔

تاہم حزب اللّٰہ کی جانب سے ان ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید