پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی خیر سگالی اور سفارتی کوششیں ایک نازک اور حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے جامع جنگ بندی کا فریم ورک امریکا اور ایران کے ساتھ شیئر کر دیا۔
جنگ بندی تجویز سے واقف ذرائع نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شیئر فریم ورک 2 مراحل پر مشتمل ہے۔
پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ بعد میں جامع معاہدہ شامل ہے۔
امریکا اور ایران کو جارحیت کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کا منصوبہ موصول ہو گیا ہے۔