• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف جنگ: چین کا قیام امن کیلئے کی جانی والی کوششوں کا خیر مقدم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران کے خلاف جنگ میں چین نے قیام امن کے لیے کی جانی والی تمام کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین قیام امن کے لیے کی جانی والی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ متعلقہ فریق امن کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے، اُمید ہے کہ متعلقہ فریق بات چیت کے ذریعے اختلافات ختم کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے جامع جنگ بندی کا فریم ورک امریکا اور ایران کے ساتھ شیئر کر دیا۔

جنگ بندی تجویز سے واقف ذرائع نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شیئر فریم ورک 2 مراحل پر مشتمل ہے۔

پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ بعد میں جامع معاہدہ شامل ہے۔

امریکا اور ایران کو جارحیت کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کا منصوبہ موصول ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید