امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں 13 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران ایران کے 155 سے زائد بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا یا تباہ کر دیا گیا۔
بیان کے مطابق آپریشن ایپک فیوری میں امریکی جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز اور آبدوزیں بھی حصہ لے رہی ہیں، جبکہ جدید فضائی بیڑے میں F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے اور B-52 بمبار طیارے شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو ایران کو صرف ایک رات میں مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے اور یہ کارروائی منگل کی رات بھی ہو سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے پاس ایران کے خلاف ایسے آپشنز موجود ہیں جو پاور پلانٹس اور پلوں کو تباہ کرنے سے بھی زیادہ سخت اور خطرناک ہیں۔