ایرانی دارالحکومت تہران کی فضا میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق تہران میں کم از کم 3 زوردار دھماکے سنے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے لورستان میں خرم آباد ایئر پورٹ کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب ایران کے مختلف علاقوں میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے مشرقی شہر پردیس میں عمارتوں کے ملبے سے 6 لاشیں نکالی گئی ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے مغربی علاقے شہریار میں 1 رہائشی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 9 افراد جان سے گئے۔