• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی خرم آباد ایئر پورٹ پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملے کی تصدیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران کا کہنا ہے کہ خرم آباد ایئر پورٹ کو امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مغربی ایران کے شہر خرم آباد میں واقع ایئر پورٹ کو آج ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے صوبہ لورستان کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ خرم آباد میں شہید اشرفی اصفہانی ایئر پورٹ کو ہدف بنایا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دریں اثناء امریکی صدر کی ایرانی شہری انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد اسرائیل نے ایرانیوں کو ٹرین سے سفر کرنے سے خبردار کر دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران میں ایک اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے سیلسیلہ اور ڈیلفان کاؤنٹیوں کے دیہی علاقوں میں مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید