• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ہونے والی خطرناک پیشرفت بتادی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات خطرناک پیشرفت ہوئی، امریکا، ایران کے بیٹھنے کے مرحلے پر اسرائیل نے تہران پر حملہ کیا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا کی 15 نکاتی شرائط ایران کے حوالے کیں، ایران کی 5 نکاتی شرائط امریکا کے حوالے کیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات خطرناک پیشرفت ہوئی، دونوں فریقین کے بیٹھنے کے مرحلے پر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملہ کیا، کل رات سے پہلے بہت پُرامید تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کو ختم کرانے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں، ہمیں محتاط رہ کر بات کرنی ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان کی ثالثی اور سہولت کاری پر اتفاق کیا، دونوں فریقوں نے اسلام آباد میں بات چیت کو قابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شوق نہیں کہ کوئی ہمیں تمغہ دے، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے ایک نایاب مقام بخشا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بے پناہ کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے بھی بطور بطور وزیرخارجہ اپنی پوری کوشش کی ہے ، معاملہ حساس مرحلے پر ہے ،زیادہ تفصیل میں نہیں جاسکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیے، سعودی عرب اور مصر مشترکہ کوششیں بھی کررہے ہیں، خطہ میں قیام امن کے ایجنڈے پر چین کا دورہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے ممالک نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاکستان کے کردارکی حمایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید