انگلینڈ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے تنخواہ اور نوکری کے مواقعوں کے مطالبات کے حق میں 6 روزہ ہڑتال شروع کر دی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا، لاکھوں اپائنٹمنٹس اور پروسیجر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس کے منیجرز کا کہنا ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے فوراً بعد مریضوں کے دباؤ سے نمٹنا چیلنج ہوگا۔ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس نے کہا کہ لوگ علاج کیلئے رجوع کریں، سینئر ڈاکٹر اور ہڑتال میں حصہ نہ لینے والے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے۔
برطانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے کہا ہڑتال کا فیصلہ مایوس کن ہے، دسمبر کی ہڑتال کے دوران این ایچ ایس کا 95 فیصد کام معمول کے مطابق چلا۔
ادھر برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے کہا کہ این ایچ ایس کے دعوؤں کے برعکس ہڑتال سے نظام میں بگاڑ پیدا ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونین کا کہنا ہے کہ ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی تنخواہ میں 2008 سے مہنگائی کے مطابق اضافہ نہیں ہوا ہے۔