پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی بحران پر حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران راجا ناصر عباس نے کہا کہ موجودہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ ہاؤس ان آرڈر کرے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آنے والے مہنگائی کے طوفان کا حکومت اکیلے بوجھ اٹھالے گی؟
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اپوزیشن سے بات چیت کرے کہ مل کر بوجھ اٹھائیں اور ملک کو خطرے سے نکالیں۔