کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن طارق کے قتل کے 18 سال پرانے مقدمہ میں عدالت نے ملزم احمد سعید عرف سعید بھرم کی ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اس موقع پر وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے شواہد پیش نہیں کیے، اسلحہ بھی پیش نہیں کیا گیا جو واردات میں استعمال ہوا۔
وکیل صفائی کے مطابق میرا موکل کئی سالوں سے جیل میں ہے، ضمانت دی جائے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پر کورنگی میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم سعید بھرم کیخلاف 2009 میں کورنگی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔