• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کو بہت بہت مبارک، اللّٰہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  پاکستان کو با اعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے، عرب بھائیوں، عالمی طاقت امریکا سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں، ثابت ہوتا ہے طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مودی فارغ ہوگیا، اس کے پلے کچھ نہیں رہا، بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہےگا، ہم نے پانچ گنا بڑے شمن کو دھول چٹائی، بھارت ابھی تک اپنی عزت بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے، بحثیت قوم اب ہمیں داخلی محاذ، معیشت اور دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو بھی اس بات کی حیا کرنی چاہیے جو ہم نے اتنے برس میزبانی کی، اگر افغانستان اس میزبانی کا لحاظ نہیں کرتا تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔

قومی خبریں سے مزید