• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12 ارب 45 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12 ارب 45 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ملک بھر کےلیے ماہانہ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 1 روپیہ 42 پیسے مہنگی کی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ بجلی صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر  اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1 روپیہ 63 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 12 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید