ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے میں حیدرآباد اور لاڑکانہ میں20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے، سرگودھا میں 190، سکھرمیں 160، ملتان میں 133، کراچی اور خضدار میں 100 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ کوئٹہ میں 90، گوجرانوالا 66، اسلام آباد میں67 راولپنڈی میں 40 روپےتک مہنگا ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے کم یعنی1 ہزار 810 روپے تک ہے۔
دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار 450 روپے، حیدر آباد 2 ہزار 440، اسلام آباد 2 ہزار 373، پشاور 2 ہزار 350، بنوں اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک ہے۔
اسی طرح راولپنڈی 2 ہزار 347، فیصل آباد 2 ہزار 250 جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 200 روپے تک ہے۔
دستاویز کے مطابق گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ 2 ہزار 133 روپے، بہاولپور 2 ہزار 67 روپے جبکہ سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار روپے تک ہے۔