سینٹکام چیف ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ 50 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں نے آپریشن ایپک فیوری انجام دیا، ایران کی فوجی آپریشن کی صلاحیت کئی سالوں کے لیے تباہ کر دی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری سے متعلق بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوجی اہداف پر 13 ہزار سے زائد حملے کیے گئے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا تھا کہ ایران کا دفاعی صنعتی اڈہ، میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت ختم کر دی، ایران میں ہمارے بنیادی فوجی اہداف حاصل ہوگئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ چیف نے کہا کہ جنگ بندی عمل کی وجہ سے آپریشن میں وقفہ دیا ہے، حکم ملنے پر ہم موجود، تیار اور چوکس رہیں گے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی فضائی دفاعی چھتری بنانے میں اتحادیوں کے ساتھ رہیں گے۔