• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کل لبنان پر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے والا تھا، پاکستان نے روک دیا، ایرانی نائب وزیر خارجہ


ایران گذشتہ روز جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے والا تھا، لیکن پاکستان نے ایران کو اس سے روک دیا۔

 ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے سخت جواب دینے کی تیاری کرلی تھی، مگر پاکستان نے مداخلت کر کے اسے رکوا دیا۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 200 سے زائد افراد کی شہادت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ لبنان پر گذشتہ روز اسرائیلی حملوں سے ایک ہی روز میں 203 افراد شہید اور 1 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب لبنان کے صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگیا، جنگ بندی ہی واحد حل ہے۔

اپنے بیان میں لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک مثبت جواب ملا ہے، موجودہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید