• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو پائیدار امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو پائیدار امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق اردوان  نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم ہے کہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے والوں کو موقع نہ دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے امن عمل میں ترکیے ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کی جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک پر جمعرات کے روز ایران کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان نے آج کوئی حملہ رپورٹ نہیں کیا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید