کراچی (اسد ابن حسن) ایک برس سے انصاف کے حصول کے لیے سرگرداں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ ایف آئی اے اسلام آباد ثانیہ شاہد کی کوششیں بارآور ہو گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت پر گریڈ 22 کی سعدیہ ثروت جاوید کو سابق ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو اور ڈی آئی جی ہمایوں مسعود سندھو کے خلاف ان کی سابقہ منکوحہ کے لگائے گئے تشویشناک الزامات پر 60 یوم کے اندر اپنی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔