• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس کی ٹکر سے بائیک سوار خاتون جاں بحق، والد کا لاش وصول کرنے سے انکار

کراچی (آئی این پی) شاہ لطیف ٹاؤن میں مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں تاہم والد نے لاش وصول کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا۔متوفیہ حرا کا تعلق حیدر آباد سے ہے، پسند کی شادی کے بعد کراچی میں رہائش پزیر تھی ،پولیس حکام ،پولیس نے حادثہ کے ذمہ داری ڈرائیور کو گرفتار کرکے بس کو تحویل میں لے لیا ،مزید تحقیقات جاری ،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن لانڈھی جوگی موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل چلانے والی ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے بس تحویل میں لے لی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جوگی موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سوار خاتون کو ہٹ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئیں۔حادثے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مسافر بس کو تھانے منتقل کر دیا۔ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت حرا کے نام سے ہوئی ہے، جو جوگی موڑ کے ہی قریب رہائش پذیر تھیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ حرا کا آبائی تعلق حیدرآباد سے تھا، جہاں سے وہ پسند کی شادی کر کے کراچی منتقل ہوئی تھیں اور جوگی موڑ کے قریب رہ رہی تھیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر متوفیہ کے والدین اور خاندان نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، جبکہ حرا کے والد نے لاش وصول کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ والدین کے انکار کے بعد اب متوفیہ کے شوہر سے رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ان کے حوالے کیا جا سکے۔ مزید برآں، پولیس متوفیہ کے موٹرسائیکل لائسنس اور حادثے کی دیگر تکنیکی وجوہات کے حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید