اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پری حج آپریشن 2026 محفوظ، مؤثر اور بہترین باہمی تعاون کے ساتھ کامیابی کے ساتھ مکمل ، اس سال حج آپریشن کے دوران عازمینِ حج کی ریکارڈ تعداد کو سہولیات فراہم کی گئیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 284 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں جن کے ذریعے 45 ہزار 160 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوئے۔ یہ اب تک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی سب سے بڑی تعداد ہے۔