کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، کارنر میٹنگ، ریلیاں اور اجتماعات، گھر گھر رابطے، ایم کیو ایم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علاقے کے 6 مختلف حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں انہیں عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔