اسرائیل نے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر سے اسپین کے نمائندوں کو نکال دیا۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق ہسپانوی نمائندوں کو کریات گاٹ میں امریکی سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر سے اسرائیل کے خلاف اسپین کے مبینہ متعصبانہ رویہ اپنانے پر نکالا گیا۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کے مطابق ہسپانوی نمائندوں کو امریکی منظوری کے بعد سینٹر سے نکالا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسپین کی جانب سے بار بار اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونے کے بعد یہ اقدام کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اسپین نے ہمارے ہیروز اور فوج کے سپاہیوں کو دنیا کے سامنے بدنام کیا۔ اسرائیل کے خلاف سفارتی جنگ چھیڑنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ اسپین کی سوشلسٹ حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف غزہ جنگ کے دوران بھی بھرپور آواز اٹھائی اور اب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت میں امریکا اور اسرائیل کو اڈے دینے سے انکار کیا تھا۔