آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں واپس آئیں اور جنگ بندی برقرار رکھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کسی اتفاق کے بغیر ختم ہونا مایوس کُن ہے۔
پینی وونگ نے مزید کہا ہے کہ اس بحران کا جلد حل دیکھنا چاہتے ہیں۔
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ تنازع میں اضافے سے انسانی جانوں کا نقصان ہوگا اور دنیا کی معیشت پر اثر پڑے گا۔