• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورنگی شاہ فیصل پل پر ٹریفک جام کیوں ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی شاہ فیصل پل پر ٹریفک جام واقعے کی تفصیل سامنے آگئی۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات ایک کار سوار کے رنگ وے سے پل پر آنے سے ٹریفک جام ہوا۔

کار سوار کے مطابق پل پر ڈاکو موجود تھے، جو شہریوں سے واردات کر رہے تھے، جن کو دیکھ کر گاڑی واپس موڑ لی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ بھی کی۔

پولیس حکا م کے مطابق ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے تاہم ڈکیتی سے متعلق کسی شہری نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

دوسری طرف متاثرہ افراد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں مسلح ڈاکوؤں سے متاثر ہونے والے کئی شہریوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید