• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا تائیوان کیلئے 10 نئے مراعاتی اقدامات کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

چین نے تائیوان کے لیے 10 نئے مراعاتی اقدامات کا اعلان کر دیا۔

چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے تائیوان کے لیے جن نئے مراعتی اقدامات کا اعلان کیا، ان میں سیاحت پر عائد پابندیوں میں نرمی، ٹی وی ڈراموں کی نشریات کی اجازت اور خوراک و ماہی گیری کی مصنوعات کی فروخت میں سہولت شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت تائیوان کی بڑی اپوزیشن جماعت کومنتانگ (KMT) کی سربراہ چینگ لی وُن کے دورۂ چین کے بعد سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اقدامات میں دونوں اطراف کے درمیان پروازوں کی مکمل بحالی، شنگھائی اور فیوجیان کے شہریوں کو تائیوان کے دورے کی اجازت اور کومنتانگ و کمیونسٹ پارٹی کے درمیان باقاعدہ رابطہ نظام قائم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں، تاہم ان سہولتوں کو تائیوان کی آزادی کی مخالفت کی شرط سے مشروط کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تائیوان کی مین لینڈ افیئرز کونسل نے ان اقدامات کو یک طرفہ رعایتیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بظاہر تحفہ ہیں، مگر درحقیقت سیاسی مقاصد سے جڑے ہوئے ہیں۔

کومنتانگ پارٹی نے ان اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں تائیوان کے عوام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید