وزیرِ اعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر آج کابینہ اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارتِ خارجہ حکام اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شریک ہوں گے۔
اجلاس میں مذاکرات کے بعد کی صورتِ حال پر گفتگو کی جائےگی۔
وزیرِ اعظم اپنے دورۂ سعودی عرب و ترکیہ سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورۂ سعودی عرب کی دعوت ملی ہے۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کے فوری بعد وزیرِ اعظم کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔